لاہور(سپورٹس رپورٹر)انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت نے جاپان کو 211 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے تھے۔ ہدف کے تعاقب میں جاپان کی انڈر 19 ٹیم 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز ہی بناسکی۔ بھارت کے کپتان محمد امان نے 122 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ ایوش مہترے اور کے پی کارتیکیا نے نصف سنچریاں سکور کیں۔
انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کی جاپان کو 211 رنز سے شکست
Dec 03, 2024