52 ویں ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: تیسرے روزواپڈا ، آرمی کا پلڑا بھاری رہا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)52 ویں 4 روزہ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2024 کے مقابلے آج تیسرے روز بھی جاری رہے۔ ایونٹ کے تیسرے روز واپڈا اور آرمی کا پلڑا بھاری رہا۔ چیمپئن شپ میں ملتان کے مختلف سٹیڈیمز میں میراتھون ،جیولن تھرو،ڈسکس تھرو،ہرڈلز ریس،ہیپتھلون و دیگر مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ مردوں کی میراتھون نیوی کے شعیب اختر نے اپنے نام کی۔خواتین کی ڈسکس تھرو کا ٹائٹل آرمی کی فریال نے جیتا۔مردوں کی 3000 ایس سی میں محمد عرفان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔مردوں کی جیولن تھرو میں 13 ٹیموں نے حصہ لیا۔ واپڈا کے یاسر سلطان نے اپنی 3 تھرو میں سے بہترین تھرو 78.23 کرکے جیولن مقابلوں کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔جبکہ آرمی کے محمد ابرار 67.84 میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔خواتین کے درمیان جیولن تھرو کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن بھی واپڈا کی فاطمہ حسین نے 43.65 میٹرز تھرو کرکے حاصل کی۔ہیپتھلون میں واپڈا کی ملہان 3156 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہیں۔

ای پیپر دی نیشن