چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وفد کے ہمراہ دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

Dec 03, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سمیت بورڈ حکام کی ٹیم دبئی سے واپس وطن پہنچ گئی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق دبئی کے دورے کے موقع پر چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر کئی اہم ملاقاتیں کیں اور پاکستان نے آئی سی سی کو اپنی شرائط بھی پیش کردی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف پر قائم ہے جبکہ اب بھارت کے جواب کا انتظار ہے۔وطن واپسی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں اگر سرنڈر کرنا ہوتا تو آئی سی سی اور انڈیا وقت نہ مانگتے۔  ایسا فیصلہ ہوگا کہ آئی سی سی کے مستقبل کے ایونٹس بھی اسی فارمولالے کے تحت ہوں گے۔

مزیدخبریں