کابل (نیٹ نیوز) افغان ماحولیات کے ایک اہلکار نے کہا ہے ملک کو باکو میں COP29 سے واپسی کے بعد مستقبل کے عالمی موسمیاتی مذاکرات میں شرکت کی اجازت دی جانی چاہیے جہاں طالبان حکام نے پہلی بار شرکت کی۔ افغان وفد کو مذاکرات میں براہ راست شریک فریق کی بجائے آذربائیجان کے میزبانوں کے ’’مہمان‘‘کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ایک پریس کانفرنس میں افغانستان کی نیشنل انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل، مطیع الحق خالص نے کہا، ’’افغانستان کو مستقبل میں ایسی کانفرنسوں میں شرکت کرنی چاہیے۔‘‘ انہوں نے گزشتہ ماہ باکو مذاکرات میں افغانستان کی شرکت کو ایک’’بڑی کامیابی‘‘ قرار دیا۔"