لاہور(سپورٹ رپورٹر) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے چیمپیئنز ٹی 20 کپ کے ٹکٹوں کی فروخت جمعرات 5 دسمبر سے شروع ہوگی۔ چیمپیئنز ٹی 20 کپ 7سے 25 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ٹکٹ آن لائن pcb.tcs.com.pk سے خریدے جا سکتے ہیں جبکہ فزیکل ٹکٹس راولپنڈی اور اسلام آباد کے نامزد ٹی سی ایس آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہونگے۔ 5 ٹیموں کے چیمپیئنز ٹی 20 کپ میں شائقین کو اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کی ترغیب دینے کیلئے پریمیم انکلوژرز (میراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات) میں 22 میں سے 20 میچوں میں داخلہ مفت کر دیا گیا ہے۔ کوالیفائر کیلئے 23 دسمبر کو اور فائنل کیلئے 25 دسمبر کو پریمیم انکلوژرز میں ٹکٹ بالترتیب 100 اور 250 روپے میں خریدے جا سکتے ہیں۔
چیمپیئنز ٹی 20 کپ کے میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان
Dec 03, 2024