پھول نگر (نامہ نگار)ہمیں اپنی زندگیاں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دینی چاہیں۔ بسم اللہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کارکن جس جزبہ سے دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔تعلیم حاصل کرنیوالے کمسن یتیم بچوں کی کفالت کرنے سے اللہ اور اس کے محبوب خوش ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی رانا عامر نثار خاں ڈویژنل جنرل سیکرٹری لیسکو مشتاق احمد بھٹی محمد حامد جویہ و دیگر مقررین نے بسم اللہ ویلفیئر فاؤنڈیشن پھول نگر کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 کے جناح ہال میں بسم اللہ یتیم کفالت پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے کیا ۔