پاکستان مرکزی مسلم لیگ مریدکے کے زیر اہتمام ختم نبوت و یکجہتی فلسطین کانفرنس

Dec 03, 2024

مریدکے(نامہ نگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ مریدکے کے زیر اہتمام ختم نبوت و یکجہتی فلسطین کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس سے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ ‘ مولانا امیر حمزہ، مولانا منظور احمد، پیر ہارون گیلانی، مولانا قاری محمد یعقوب شیخ، مولانا ہشام الہی ظہیر پروفیسر سیف اللہ، خالد مولانا نصر جاوید، علامہ زاہد محمود قاسمی، انجینئر حارث، مولانا عبدالرؤف، مولانا خالد وٹو اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے کہا کہ پاکستان کو دشمنوں نے گھیر رکھا ہے کرم ایجنسی پارہ چنار خون میں نہا چکا ہے۔ زاہد محمود قاسمی نے لیاقت بلوچ کو مخاطب کرتے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کو دوبارہ فعال کیا جائے چاروں صوبوں میں اسکی تنظیم سازی کی جائے اور ملکی مسائل پر توجہ دی جائے۔ دیگر مقررین نے کہا کہ فلسطین لبنان شام کے بعد ہماری باری ہے۔ دو لاکھ فلسطینی جان سے گئے چارلاکھ سے زائد زخمی ہیں مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہوگا اور کفار کے چنگل سے نکلنا ہوگا ۔ مقررین نے کہا حکومت اور اپوزیشن کے جھگڑوں سے ہر شخص پریشان ہے یہ دونوں لڑنے کی بجائے سیاست سے مسئلہ حل کریں۔

مزیدخبریں