ڈپٹی کمشنر اورنگزیب حیدر کی کھلی کچہری ‘ سائلین کے مسائل سنے

Dec 03, 2024

قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری لگائی اور سائلین کے مسائل سنے۔متعلقہ افسروں کو انکے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر عوام کو ریونیو سے متعلق درپیش مسائل کے فوری، ٹھوس اور پائیدار حل کیلئے ضلع بھر میں ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں تمام ضلعی ریونیو افسران، تحصیلدارز، انچارج اراضی ریکارڈ سینٹرز، پٹواری اور دیگراہلکار موجود ہو کر عوام کے مسائل سن رہے ہیں اور انہیں ایک ہی چھت تلے حل کیا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ ان کھلی کچہریوں میں اراضی انتقالات، فردات اور دیگر ریونیو مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کریگی علاوہ ازیں تمام تحصیلوں میں بھی ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کر کے شہریوں کے مسائل سنے گئے۔ 

مزیدخبریں