نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت)آستانہ عالیہ بابا علی اکبر نارنگ موڑ پر باباجی بشیر ؒ کے عرس کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف نعت خواں واجد علی مدنی بابرعلی مہرنے نعت حافظ جنید سعید نے تلاوت قرآن مجید اور حافظ علی احمد نے نقابت کے فرائض سرانجام دئیے علامہ قاری محمدافضل رضا اور قاری بابر چشتی نے خطاب کرتے کہا کہ موت سے قبل توبہ کا موقع موجود ہے اللہ انسان کو بخشش کے بے شمار مواقع فراہم کرتاہے مرنے کے بعد بظاہر اعمال کا سلسلہ منقطع ہوجاتاہے لیکن صدقہ جاریہ کے زریعے نامہ اعمال میں اضافہ ہوتارہتاہے ۔