شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،سیف الرحمن سیفی) شیخوپورہ میں تجاوزات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے کے باعث کئی مسائل جنم لے رہے ہیں کوئی بھی سرکاری ادارہ تجاوزا ت کو ختم کرنے کیلئے آپریشن نہیں کر رہا خادم حسین روڈ ،مین بازار اور اس کے ملحقہ بازاروں گلیوں سمیت شہر کے ہر بازار اور چوک پیر بہار شاہ سمیت تمام قومی شاہراہوں پر بھی تجاوزات مافیا نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں بلدیہ شیخوپورہ کے تجاوزات سیل اور دیگر تاجران تنظیمیں بھی تجاوزات قائم کرنے میں پیش پیش ہیںریڑھی بان ،خوانچہ فروش سڑکوں پر ٹھیلے لگا کر ٹریفک کے مسائل پیدا کر رہے ہیں شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ شیخوپورہ میں تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے بلاتفریق کریک ڈائون کیا جائے ۔
شیخوپورہ: شہر میں تجاوزات کی بھرمار ‘ انتظامیہ کارروائی کرنے سے گریزاں
Dec 03, 2024