شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ پی پی 139 کے باشعور ووٹرز 5 دسمبر کو ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری اعجاز حسین بھٹی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے واضح اکثریت کیساتھ فتح یاب کریں گے پی ٹی آئی آئین قانون اور عوام کے حق حکمرانی کی جنگ لڑ رہی ہے فتح زیادہ دور نہیں ہے5دسمبر کا دن انتہائی اہم ہے اس روز حلقہ کی عوام کو اپنے شعور کا مظاہرہ کرکے جمہوریت پسندی کا ثبوت دینا ہے، پی پی 139کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری اعجاز حسین بھٹی کے شانہ بشانہ کردار ادا کرنے کی طرح پولنگ ڈے پر بھی تمام پارٹی رہنما و کارکنان ذمہ دارانہ کردار ادا کریں گے۔