ننکانہ صاحب (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگی اولین ترجیح ہو گی، کسانوں کو مقررہ کردہ ریٹ سے کم ادائیگی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، متعلقہ محکمے گنے کے خریداری مراکز پر کانٹے کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اور غیر قانونی کانٹے فی الفور سیل کریں۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے ان خیالات کا اظہار کرشنگ سیزن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حماد یوسف، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اشرف، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی مریم خان، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خاور حفیظ، ڈی ایس پی ٹریفک، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ، سیون سٹار شوگر مل کے جنرل منیجر سمیت کاشتکار بھی اجلاس میں موجود تھے۔