موڑکھنڈا: سرکاری و نجی سکولوں کے طلبہ کے درمیان تقریری مقابلہ

موڑکھنڈا(نامہ نگار) کرمانی ویلفیئر فاؤنڈیشن موڑکھنڈا کے زیرِ اہتمام سرکاری و نجی سکولوں کے طلبہ کے درمیان تقریری مقابلہ دارارقم سکول موڑکھنڈا میں ہوا۔ تقریب کی صدارت طارق شہزاد ڈائریکٹر دار ارقم سکول موڑکھنڈا‘ وقار علی گھگ صدر کرمانی ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کی۔ جبکہ مہمانان خصوصی رائے شاہد حیات‘ چودھری غلام رسول نواز‘ مہر طاہر محمود پڑھیار ‘ اسد اللہ چدھڑ ایڈووکیٹ شامل تھے۔ مڈل کلاسز کیٹیگری میں جنت زاہرہ امجد نے پہلی ‘ علی حیدر نے دوسری ‘ عبدالہادی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انٹر کلاسز کیٹیگری میں جویریا عمر نے پہلی ‘ عامرہ جاوید نے دوسری ‘ حافظ محمد عمر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن