پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپر343پوائنٹس کا اضافہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپرہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے ،کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 343 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1لاکھ 3ہزار618پوائنٹس پر ٹریڈکررہی ہے ۔    گزشتہ روز  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی گئی تھی۔کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 386 پوائنٹس کی بلندی تک پہنچا ،اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1917 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن