آرمی چیف کانارووال ، سیالکوٹ ٹریننگ فیلڈ کادورہ،مشق کاجائزہ لیا

 آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنےنارووال اور سیالکوٹ کے قریب ٹریننگ فیلڈ کادورہ کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے ٹریننگ فیلڈ میں ہونے والی مشق کاجائزہ لیا، آرمی چیف کو مشق کے مقاصد اور انعقاد کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی، مشق کامقصد پیشہ وارانہ مہارتوں اور میدان جنگ کے طریقہ کار کو بہتر بنانا تھا،یہ مہارتیں اورطریقہ کارابھرتےہوئے آپریشنل چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے اور مادر وطن کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق میں آرمر، انفنٹری، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس آ پر یشنز کیے گئے،آرمی ایوی ایشن اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل یونٹس سمیت مربوط فائر اور مینیوور آپریشنز ہو ئے۔ مشق میں برقی جنگی صلاحیتوں اور معلوماتی آپریشنز کے موثر استعمال کا بھی مظاہرہ کیاگیا ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے دن فوجیوں کے ساتھ میدان میں گزارا، آرمی چیف نےتربیتی معیار، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کی، آرمی چیف نے ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنےکیلئے مستقل تیاری برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔مسلح افواج قوم کی حمایت سے تمام خطرات سے نمٹنے اورملکی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں،کمانڈر گوجرانوالہ کور اور انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نےآرمی چیف کا استقبال کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن