حکومت نےایک ہزاریوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کی وجوہات کا پتہ چل گیا، 2006میں ہریونین کونسل میں یوٹیلیٹی سٹورز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن نےاس فیصلے کی مخالفت کی تھی،وزارت صنعت مالی طور پر قابل عمل منصوبہ نہ ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق اس وقت کی حکومت نےسبسڈائزڈ ماڈل پر یوٹیلیٹی سٹورز چلانے کا فیصلہ کیاتھا، 18اگست کوحکومت نےیوٹیلیٹی سٹورز کیلئے مختص سبسڈی ختم کی،وزارت صنعت کارپوریشن نے سبسڈ ی کے خاتمے پر نقصان زدہ سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔4ہزار یوٹیلیٹی سٹورز میں سے ایک ہزار یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کیا گیا،یہ یوٹیلیٹی سٹورز یا تو نقصان میں ہیں یا ان کی سیل کم ہوئی ہے، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملازمین کو دیگر یوٹیلیٹی سٹورز میں ایڈجسٹ کریگا، مستقل ملازمین، عارضی ملازمین یا ڈیلی ویجرز ملازمین کو نہیں نکالا جائے گا، حکومت سبسڈائزڈ ماڈل کےتحت سٹورز چلانا چاہتی ہے تو کارپوریشن بند نہیں کرےگی، یوٹیلیٹی سٹورز چلانے کیلئے سبسڈی کو جاری رکھنا ضروری ہے۔
اخراجات میں کمی کیلئے حکومت کایوٹیلیٹی سٹورز بند کرنیکافیصلہ
Dec 03, 2024 | 11:16