شکر گڑھ: اینٹوں کے بھٹہ کے قریب سے 18 پاؤنڈ وزنی مارٹر گولہ برآمد

Dec 03, 2024

شکر گڑھ( نامہ نگار) ریبہ کلاں کے قریب اینٹوں کے بھٹہ کے قریب سے 18 پاؤنڈ وزنی مارٹر گولہ برآمد ہوا، راہ گیروں نے کچی اینٹوں کے قریب مٹی کے ڈھیر میں گولہ دیکھا تو مقامی پولیس کو اطلاع کی ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر عاصم واہلہ کی ٹیم نے مارٹر گولے کو ناکارہ بنا کر تحویل میں لے لیا۔

مزیدخبریں