افواج پاکستان اور ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے خلاف آرمی چیف کا بڑا اعلان

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے افواج ملک کیخلاف ہر سازش ناکام بنا دیں گی۔پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے  نارووال اور سیالکوٹ میں ٹریننگ فیلڈ کا دورہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ اور آئی جی ٹریننگ نے استقبال کیا،آرمی چیف کو مشق کے مقاصد پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ دن گزارا اور جوانوں کے تربیتی معیار ،پیشہ ورانہ تیاریوں اور بلند جذبے کو سراہا، آرمی چیف نے مشقوں کا معائنہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے دشمن کے کسی بھی حملہ سے نمٹنے کے لیے مسلسل تیار رہنے کی اہمیت کو اجاگر کیا، مشق کا مقصد جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔اس موقع پر جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ افواج قوم کی حمایت سے ملکی دفاع اور سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، قوم کی حمایت سے افواج ملک کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی، مسلح افواج تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

 

ای پیپر دی نیشن