لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) پاکستان سنی تحریک کے انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کا استحکام نفاذ نظام مصطفیٰ ؐسے وابستہ ہے۔ پاک وطن سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے۔قومی قیادت قوم کو متحد کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،انتہا پسندی خاتمے کیلئے صوفیاء کی تعلیمات عام کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کے مرکزی سیکریٹریٹ میں چیئرمین امتحانی بورڈ ڈاکٹر مفتی محمد کریم خاں کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعدمیڈیا سے گفتگومیں کیا۔