لاہور (نیوز رپورٹر)ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام کاسمو پولیٹن کلب میں مئیر آف برنٹ لندن احمد شہزاد کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اجلاس میں صدر ایچ آر ایس پی عاصم ظفر نے اسلام آباد ڈی چوک میں ہونے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا جس میں قیمتی انسانی جانیں فائرنگ کی نظر ہوگئی۔ انہوںنے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے فیکٹ فانڈنگ کمیشن کا مطالبہ کیا ہے۔ شرکاء اجلاس نے متفقہ طور پر قراد داد کو منظور کیا.اجلاس میں صدر لیگل کونسل اشتیاق چوہدری سیکرٹری جنرل اے ایم شکوری تنیور عباس تابش سمیت کثیر تعدا میں لوگوں نے شرکت کی۔
اسلام آباداحتجاج ‘جانوں کے ضیاع پرہیومن رائٹس سوسائٹی کا اظہار افسوس‘مذمتی قرارداد منظور
Dec 03, 2024