پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل

لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے خدمت مراکز صوبہ بھر میں شہریوں کوپولیسنگ خدمات کی باآسان فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہر ماہ لاکھوں شہری پولیس خدمت مراکز سے ایک درجن سے زائد پولیسنگ خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ رواں سال کے دوران 23 لاکھ 70 ہزار شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ 06 لاکھ 56 ہزار سے زائد شہریوں نے کریکٹر سر  ٹیفکیٹ حاصل کئے۔ 10 لاکھ 49 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی۔ 4333 شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویریفیکیشن کروائی، 2 لاکھ 3 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا۔ 27 ہزار سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی۔

ای پیپر دی نیشن