وفاقی محتسب کی ہدایت پر لیسکوشیخوپورہ آفس میںکھلی کچہری کا اہتمام

لاہور(نیوز رپورٹر) ایسوسی ایٹ ایڈوائزر طارق محمود نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر رستم گرڈ شیخوپورہ روڈ کے دفتر میں کھلی کچہری لگائی۔ واپڈاکے 45 صارفین نے لیسکو واپڈا کے خلاف کیس درج کروائے جن کی موقع پر سماعت کی گئی۔ تمام کیسزپر سائلین اور لیسکو حکام کا مؤقف سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد شکایات کے ازالہ اور سائلین کو فوری ریلیف دینے کیلئے احکامات جاری کئے گئے۔ شرکاء کھلی کچہری سے گفتگو کرتے ہوئے طارق محمود نے بتایا زیادہ تر سائلین کی طرف سے واپڈا کے خلاف اوور بلنگ، ڈیٹیکشن بلنگ اور کنزیومر مس ہینڈلینگ کی شکایات تھیں جن پر سائلین کو فوری ریلیف دیتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے۔انہوں نے کہا مفت اور فوری انصاف عوام کی دہلیز پرفراہمی کا مشن ہمیشہ جاری رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن