اہالیان کا حکومت سے کاہنہ کو  تحصیل کا درجہ دینے کا مطالبہ

لاہور(نیوز رپورٹر)  کاہنہ کے شہریوں نے حکومت پنجاب سے کاہنہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت نے کاہنہ کو نظر انداز کر دیا۔ کاہنہ کے تھانہ‘ ڈاک خانہ ‘غلہ منڈی ٹاؤن کمیٹی سمیت سرکاری عمارتوں کی تاریخی حیثیت ہے۔ کاہنہ وزیراعظم پاکستان کا 2013 سے لے کر 2024 تک انتخابی حلقہ ہے۔ کاہنہ تقریبا 12 لاکھ سے زائد ابادی کا علاقہ ہے۔ اہلیان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ پورا نہ ہوا تو پرامن احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن