فتح یاب ہو کر علاقائی تعمیر و ترقی کے  نئے دور کا آغاز کرینگے:رانا طاہر اقبال 

فیروزوالہ( نامہ نگار )ن لیگ  کے نامزد امیدوار ضمنی الیکشن پی پی 139را نا طاہر اقبال نے کہا ہے کہ 5دسمبر کو فتح یاب ہو کر علاقائی تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا جائیگا۔ اہلیان حلقہ نے جس یگانگت کا اظہار کرتے ہوئے حمایت کے اعلانات کئے وہ میرے لئے اعزاز سے کم نہیں ۔پی پی 139میرا حقیقی گھر ہے‘ یہاں کے باسیوں کو سہولیات فراہمی اور علاقائی تعمیر و ترقی میری اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن