لاہور(خصوصی نامہ نگار )جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے متحدہ عرب امارات کے 53ویں قومی دن کے موقع پر سفیر حماد عبید الزعابی اور قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی کو نیک تمناؤں کا پیغام دیتے کہاہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات تاریخی اور سمندر سے زیادہ گہرے ہیں۔انہوں نے کہاجمعیت اہلحدیث پاکستان، متحدہ عرب امارات کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اوراسلامی ممالک کیساتھ امن، استحکام، پائیدار ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر ممکن تعاون کی حمایت کرتی ہے۔
پاکستان امارات کے تعلقات تاریخی سمندر سے زیادہ گہرے ہیں:ہشام الٰہی
Dec 03, 2024