لاہور(نامہ نگار)ریسکیو 1122 نے پنجاب بھر میں ماہ نومبرمیں 182438متاثرین کوریسکیو سروسزفراہم کیں۔ پنجاب بھر میں ماہ نومبر میں 42204 ٹریفک حادثات میں 389افراد جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ ماہ سب سے زیادہ ٹریفک حادثات 8086 لاہور میں ہوئے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق فیصل آباد میں 2994،ملتان میں 2588، گوجرانوالہ میں 2236،راولپنڈی میں 1727،شیخو پو رہ میں 1548،ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔گزشتہ ما ہ آتشزدگی کے1724واقعات میں فوری فائر و ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں 340،فیصل آباد 129،فیصل آباد 116،راولپنڈی میں 110،ملتان میں 85اورگوجرانوالہ میں 77 فائر ایمر جینسیزرپورٹ ہوئیں۔
1122 نے پنجاب بھر میں ماہ نومبرمیں 182438متاثرین کوریسکیو سروسزفراہم کیں
Dec 03, 2024