لاہو ر (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی نے دوحہ قطر میں حماس کے قائد خالد مشعل سے ملاقات کی ہے۔خالد مشعل نے فلسطینی عوام کی حمایت پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا غزہ کے عوام پاکستان کی جانب امید کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ خدا کے بعد امت کی تائید ہمارا سرمایہ ہے۔حماس اور جماعت اسلامی پاکستان کے درمیان تاریخی رشتے ہے۔ آصف لقمان قاضی نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ القدس کی آزادی ہر مسلمان کا مقصد حیات ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔