قوم دہشتگردی کے خاتمہ پرمتحد‘قومی سلامتی کیلئے ناگزیرہے:لیاقت بلوچ

Dec 03, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے فوجی جوانوں اور افسران کی شہادتوں پر دْکھ اور صدمے کا اظہار کرتے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ قومی سلامتی کیلئے ناگزیر اور پوری قوم اس پر متفق ہے۔ عوام کے جان و مال، عزت کی حفاظت کے لیے قومی ایکشن پلان پر ازسرِنو اتفاقِ رائے پیدا کیا جائے۔ حکومت اور سِول-ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے عوام کے بیاعتمادی کے فاصلے بڑھ رہے ہیں، جو ملک و مِلت کے لیے بڑے خطرے کی گھنٹی ہے۔لیاقت بلوچ نے خیبرپختونخوا ملی یکجہتی کونسل کے صدر عبدالواسع، مجلس وحدتِ مسلمین کے سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی اور کْرم، سدہ، پارہ چنار کے سْنی اور شیعہ علماء سے رابطہ اور ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا حکومت مجرمانہ غفلت ختم کرے اور پارہ چنار میں امن و امان کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

مزیدخبریں