نوجوان اسلام کے ترجمان اور امن کے سفیر بنیں:طاہرالقادری

لاہور( خصوصی نامہ نگار )بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ نوجوان اسلام کے ترجمان اور امن کے سفیر بنیں۔ تعلیم یافتہ اور باشعور نوجوان وطن عزیز کا محفوظ مستقبل ہیں۔ قوم کو درد مند، باشعور تعلیم یافتہ اور باعمل اساتذہ کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج یوتھ لیگ کے 36ویں یومِ تاسیس پر ایوان اقبال میں قومی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہے۔ شیخ الاسلام اپنے بیٹوں کی طرح یوتھ لیگ کے جوانوں کی تربیت کررہے ہیں۔ یوتھ لیگ کے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے کہا ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی اور تربیت حاصل ہے۔ کنونشن میں بریگیڈیئر(ر) عمر حیات، میاں مرتضی مرتضائی، ڈاکٹر ندیم اسحاق خان، ڈاکٹر حسن فاروق مشوانی، حافظ سلمان اعظم، بشیر خان لودھی ودیگر سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔آخر میں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا، ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن