سپیڈوبس دیگر شہروں میں بھی چلائی جائے ‘روٹ نمبر10پر بسیں بڑھائی جائیں:ناظم شوکت

Dec 03, 2024

لاہور (کلچرل رپورٹر)چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت کا کہنا کہ سپیڈو سٹی بس سروس پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے اسے دیگر شہروں میں بھی شروع کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ روٹ نمبر 10پر بسوں کی تعداد بڑھائی جائے جبکہ روٹ نمبر6کو مسافر نہ ہونے کے باعث بند کردیا جائے۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ دھواں چھوڑتی مسافر ویگنوں کو فوری بند کیا جائے کیونکہ یہ مسافروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح سفر کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

مزیدخبریں