ہائیکورٹ : سموگ تدارک کیس کا تحریری فیصلہ جاری 

Dec 03, 2024

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس کا گذشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ 3 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے فٹنس انسپکشن نہ کرانیوالی گاڑیاں ضبط کرنے کاحکم دیدیا۔ عدالت نے ضلع رحیم یار خان کے علاقے میں چلنے والی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

مزیدخبریں