حب رسول ؐسے جنت کا راستہ  ملتا ہے:قاری سلمان عثمانی

Dec 03, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کے ناظم مولانا قاری محمد سلمان عثمانی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے کہا افراتفری کے دور میں حب رسولؐسے جنت کا راستہ ملتا ہے ۔نام محمدؐ سے دونوں ہونٹ جڑ جاتے ہیں، کلمہ طیبہ پڑھنے والے کیوں نہیں جڑ جاتے ۔حب رسول  کا تقاضا بھی ہے کہ قوم اپنی صفوں میں انتشار اور نفرت کی بدبو پیدا نہ ہونے دے ۔انہوں نے کہا کہ نسل انسانیت کے نظریات اخلاق کی اصلاح ضروری ہے آج ہمارا معاشرہ برائی  اور اخلاقی کمزوریوں کا شکار ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں