پروفیسرڈاکٹرخالق دادملک (مرحوم)کی عربی شاعری پرکتاب کا نیا ایڈیشن شائع

Dec 03, 2024

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) پنجاب یونیورسٹی شعبہ عربی کے سابق چیئرمین وڈین اوریئنٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر خالق دادملک (مرحوم) کی قدیم وجدید عربی شاعری پرشہرہ آفاق کتاب’’الشعرالعربی‘‘کا نیا ایڈیشن شائع ہوگیا۔کتاب زمانہ جاہلیت،اسلام،اموی ،عباسی ادوارکے شعراء کیساتھ ساتھ جدیددورکے عرب شعراء کا کلام اوران کا جمالی تعارف بھی ہے ۔پبلشر صادق بشیرکی کاوش کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈاکٹرشاہ نوازتارڑ نے عربی زبان وادب کے اساتذہ،پی ایچ ڈی،ایم فل سکالرزودیگرشائقین کیلئے کتاب کوبہترین تحفہ قراردیا۔

مزیدخبریں