لاہور(خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے کنٹریکٹ ایس ڈی اوز کو ریگولر نہ کرنے کے کیس کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ذاتی حیثیت میںطلب کرلیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بارہا ہدایات کے باوجود عدالت کے حکم کی تعمیل نہیں کی گئی۔ فریقین عدالت کے حکم کی مبینہ خلاف ورزی کے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے ذاتی طور پر حاضر ہوں۔ درخواست گزار کے وکیل عمران چدھڑ نے موقف اپنایا کہ محکمہ نے کنٹریکٹ ایس ڈی اوز کو مستقل کرنے کیلئے عدالت میں تحریری یقین دہانی کرائی۔