مجلس احرام اسلام تحفظ ختم نبوت کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی:کفیل بخاری

Dec 03, 2024

 لاہور( خصوصی نامہ نگار ) سیرت النبیؐ  کا اصل پیغام یہ ہے کہ ہم ایک اللہ کی بندگی میں آجائیں اور جھوٹے بتوں کو توڑنے والے بن جائیں۔ نبی کریمؐ   جو نظام حیات لے کر آئے وہ نظام حیات اپنی زندگیوں میں نافذ کر کے وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے وگرنہ ہم بد امنی کا ہی شکار رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار قائد احرار مولانا سید محمد کفیل بخاری نے مجلس احرار اسلام لاہور کے زیر اہتمام ماہانانہ درس قرآن کریم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ختم نبوت کا تحفظ ہمیں اکابرین سے ورثے میں ملا ، مجلس احرار اسلام اس ورثہ کی حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ انہوں نے کہا بیت المقدس کی حفاظت امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے، عالم اسلام کی تمام افواج قدم بڑھائیں اور اسرائیلی جارحیت کو لگام ڈالیں۔

مزیدخبریں