لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا‘ صدارت پرنسپل ادارہ ارم صاحبہ نے کی۔ صوبائی محتسب کے میڈیا ایڈوائزر عبدالباسط خان نے ادارے کی افادیت اور تیزی سے انصاف فراہمی کی صلاحیت سے طالبات کوآگاہ کیا۔ انہوں نے کہا دفتر محتسب پنجاب45 سے 60 دنوں کے اندر سستا انصاف فراہم کرتا ہے،کسی وکیل کی ضرورت نہیں ہوتی اور عوام ہیلپ لائن 1050 پر 24 گھنٹے اپنی شکایت درج کرواسکتے ہیں۔ شاہد عباس کا کہنا تھا کہ محتسب پنجاب کسی بھی شکایت پر ازخود نوٹس لے سکتے ہیں۔ مختلف محکموں کی ممکنہ خامیوں کو نا صرف اجاگر کرتے ہیں بلکہ حکومت پنجاب کو اس سلسلے میں اس پر قابو پانے میں حکمت عملی وضع کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ آخر میں پرنسپل ارم صاحبہ نے میڈیا ایڈوائزر عبدالباسط خان کو سونیئر اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی میں دفتر محتسب پنجاب سے متعلق آگاہی سیمینار
Dec 03, 2024