شوکت عزیز صدیقی چیئرمین  این آئی آر سی تعینات 

اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو چیئرمین قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات (این آئی آر سی) تعینات کردیا گیا۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد شوکت عزیزصدیقی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔شوکت عزیز صدیقی کی 3 سال کے لیے بطور چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن تعیناتی کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن