اسلام آباد(خبرنگار+نوائے وقت رپورٹ) ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج کیلئے ملک بھر سے 55 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئی ہیں سرکاری سکیم میں حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے رات تک حج درخواستیں مزید بڑھنے کا امکان ہے آج3دسمبر تک سرکاری حج سکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کا واضح امکان ہے ریگولر حج سکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی کے سبب ماضی سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں درخواستیں مکمل ہونے کے فورا بعد حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی ترجمان کے مطابق پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائشیں حاصل کی جائیں گی سعودی عرب میں رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ اور مکاتب کی پروکیورمنٹ مکمل کی جائے گی سمندر پار پاکستانی آج سپانسرشپ بھجوا کر سکیم میں شمولیت یقینی بنائیں۔
حج کیلئے 55 ہزارسے زائد درخواستیں موصول،ترجمان وزارت مذہبی امور
Dec 03, 2024