کراچی(سٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی جانب سے تھل اور ساہیوال کول پاورپلانٹس کو تھرکول پر شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت تھر کول اینڈ انرجی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مراد علی شاہ نے کہا کہ تھرکول سے سستی بجلی پیدا کر رہے ہیں اور تھرکول بلاک ٹو پراجیکٹ سے سماجی زندگی بہتر ہوئی ہے پراجیکٹ پر 80فیصد ملازمین کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ 28اسکولز بنائے گئے ہیں جس میں 5000بچے زیرِ تعلیم ہیں جب کہ 5اسپتال بنائے گئے ہیں جہاں سالانہ 80ہزار مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلاک ٹو کے متاثرین کے گھر بنا کر ان کو سولر بجلی دی ہے اور اب تھل اور ساہیوال کول پاورپلانٹس کو تھرکول پر شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ حکومت کا تھل اور ساہیوال کول پاورپلانٹس کو تھرکول پر شفٹ کرنے کا فیصلہ
Dec 03, 2024