تہران (نوائے وقت رپورٹ ) ایران نے امن کیلئے امریکہ سے مشروط بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی۔ ایران کے نائب صدر برائے سٹرٹیجک امور محمد جواد ظریف نے امریکی جریدے میں مضمون لکھا جس میں کہا ایرانی صدر آگاہ ہیں کہ دنیا پوسٹ پولر دور میں داخل ہو رہی ہے۔ اس دور میں مقابلہ اور تعاون دونوں ایک ساتھ کیے جا سکتے ہیں۔ جواد ظریف نے کہا ایرانی صدر نے لچک دار خارجہ پالیسی اپنائی ، تعمیری ڈائیلاگ کو ترجیح دی ۔ ایرانی صدر مشرق وسطیٰ میں استحکام اور معاشی ترقی چاہتے ہیں، ایرانی صدر پڑوسی عرب ممالک سے تعاون اور اتحادیوں سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔مضمون میں لکھا ایران کے صدر مغربی ممالک سے بھی تعمیری مراسم چاہتے ہیں۔ ایرانی صدر امریکہ سے تناؤ میں کمی کیلئے کام کرنے کو بھی تیار ہیں اور ایرانی صدر امریکہ سے جوہری معاہدے، دیگر امور پر برابری کی بنیاد پر مذاکرات کیلئے پْر امید ہیں۔جواد ظریف نے کہا جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے ایران کو معاشی فوائد دینا ہوں گے، ایران با اعتماد ہے وہ دفاع کیلئے لڑ سکتا ہے مگر وہ امن چاہتا ہے، باہمی احترام اور برابری کی بنیاد ہو توایران بات چیت کے لیے تیار ہے۔ایران کے نائب صدر نے امریکہ کو پیغام دیا کہ نئے آغاز کیلئے یہ موقع ضائع نہ کریں، فلسطینیوں کو حق خود مختاری ملنے تک حماس اورحزب اللّٰہ قائم رہیں گی۔
ایران نے امن کیلئے امریکہ سے مشروط بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی
Dec 03, 2024