انٹرپول کی مدد سے شوٹرملزم  سعودی عرب سے گرفتار

Dec 03, 2024

لاہور‘گوجرانوالہ( نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی) پولیس نے انٹرپول کی مدد سے انٹرنیشنل بھتہ خور گینگ کے اہم رکن کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا‘ پولیس کے سپیشل آپریشنز سیل نے انٹر نیشنل بھتہ خور گینگ کے اہم رکن ذیشان کو انٹر پول کی مدد سے سعودی عرب سے گرفتار کرلیا ہے ،گرفتار اشتہاری ملزم جو کہ بدنام زمانہ بھتہ خور فادی جٹ کا مبینہ طور پر شوٹر ہے ، ملزم بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور تھانہ گکھڑ منڈی پولیس کو گزشتہ تین سال سے مطلوب تھا۔

مزیدخبریں