کراچی، چینی انجینئرز پر دھماکے کا ایک اور مقدمہ درج، بی ایل اے کمانڈرز نامزد

Dec 03, 2024

کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی ائرپورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر دھماکے کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں بی ایل اے کے کمانڈرز کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ قتل ، اقدام قتل ، دھماکا خیز مواد کے استعمال اور دہشت گردوں کی فنڈنگ سے متعلق دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔یہ مقدمہ ایس ایچ او ائرپورٹ تھانہ انسپکٹر کلیم خان موسیٰ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان سے تفتیش کے بعد ان کے انکشافات کی روشنی میں افسران بالا کے حکام پر درج مقدمے میں ائرپورٹ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)کے اہم کمانڈر بشیر احمد بلوچ اور عبد الرحمان گل کو واقعے میں اعانت جرم کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں