قراقرم ہائی وے ٹریفک کیلئے کھلی ‘ برفباری سے ٹریفک کے بہاؤ میں بندش نہیں‘ ترجمان

Dec 03, 2024

اسلام آباد (پ ر ) ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے  خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے  قراقرم ہائی وے مکمل طور پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلی ہے اور خنجراب۔سوست سیکشن میں برفباری کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں کسی قسم کی بندش نہیں ۔ترجمان نے مزید واضح کیا ہے کہ مذکورہ جگہ پر ابھی تک برفباری نہیں ہوئی۔ترجمان نے مزید کہا شاہراہ کو برفباری کے موسم میں کھلا رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات پہلے ہی کرلئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں