سٹاک مارکیٹ کی اونچی اڑان جاری : 100انڈیکس میں ریکارڈ 1917پوئنٹ اضافہ 

Dec 03, 2024

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی اونچی اڑان کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ہے۔ کاروبار کے اختتام پر  100 انڈیکس مجموعی طور پر  1917 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 3 ہزار 274 پر بند ہوا ہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے  گزشتہ روز  نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 3 ہزار 386 پوائنٹس بنائی ہے۔ بازار میں ایک ارب 55 کروڑ شیئرز کے سودے 47 ارب روپے سے زائد میں طے ہوئے۔ جبکہ  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 222 ارب روپے بڑھ کر 13 ہزار 107 ارب  ہو گیا۔ خیال رہے 100 انڈیکس نے گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ایک لاکھ کا تاریخی سنگ میل عبور کیا تھا۔ 100 انڈیکس نے 16 ماہ کے دوران 40 ہزار سے ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کیا تھا جو دنیا کی کسی بھی سٹاک ایکسچینج سے بہتر پوزیشن ہے۔ انٹر بنک میں گزشتہ روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی کے بعد  278.00 روپے رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے  کی کمی سے ڈالر کی قدر 278.98 روپے رہ گئی۔ ایک تولہ سونا 1700 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد سونا 2لاکھ 74ہزار 500 روپے کا ہو گیا۔

مزیدخبریں