آئی پی پیز معاہدوں سے غیر ملکی قرضوں میں اضافہ ہوا: اختر ڈار 

Dec 03, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے سپریم کورٹ میں دائر آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی کی رٹ پٹیشن کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ مفاد عامہ کا کیس ہے اس کی سماعت روزانہ کی بنیادپر ہونی چاہئے عدالت کی طرف سے غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہونے پر عوام میں مایوسی پھیل گئی ہے انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز کے معاہدوں سے نہ صرف پاکستان کی معیشت تباہ ہوئی بلکہ غیر ملکی قرضوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کے جیبوں میں بڑا ڈاکہ ڈالا گیا ہے انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی منسوخی سے بجلی کے نرخوں میں واضح کمی ہوگی آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ملک اور عوام دشمن ہیںاب یہ اسٹیج آچکی ہے کہ پاکستان کسی بھی قیمت پر آئی پی پیز کے ساتھ نہیں چل سکتا سابقہ ادوار میں ن لیگ ،پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کو رینٹل راجہ کے نام سے پکارتی رہی اور پھر ن لیگ کے بعض اکابرین کے نام بھی آئی پی پیز میں سامنے آئے ہیں۔

مزیدخبریں