خون کے آنسو خیالی لاشوں کے غم میں بہائے جا رہے ،سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ خون کے آنسو ان خیالی لاشوں کے غم میں بہائے جا رہے ہیں جن کے نہ کوئی نام ہیں نہ شناخت، جنازہ اٹھا نہ تدفین ہوئی، کوئی قبر ہے نہ آہ و زاری کرنے والا قبیلہ۔ پیر کو  ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے کہا کہ کرم کی ان 131 لاشوں کا کہیں کوئی ذکر نہیں جن میں سے ہر ایک کا نام ہے جن میں سے ہر ایک کی نماز جنازہ پڑھی گئی، جن میں سے ہر ایک کی میت کو قبر میں اتارا گیا اور جن میں سے ہر ایک کے گھر میں صف ماتم بچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خون کے آنسو ان خیالی لاشوں کے غم میں بہائے جا رہے ہیں جن کے نہ کوئی نام ہیں نہ شناخت، جن کا کہیں جنازہ اٹھا نہ تدفین ہوئی جن کی کوئی قبر ہے نہ آہ و زاری کرنے والا قبیلہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن