لاہور(آئی این پی )پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نیا بلدیاتی ایکٹ تیارکرلیاگیا۔ ذرئع کے مطابق نیا بلدیاتی ایکٹ منظوری کیلئے وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دیا گیا، ایکٹ کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی،زرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے،بلدیاتی ایکٹ کابینہ کے بعد پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا، نئے ایکٹ کے مطابق بلدیاتی انتخابات یونین کونسل کی بنیاد پر ہوں گے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے،نیا ایکٹ تیار ہوگیا: میڈیا ذرائع
Dec 03, 2024