اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے عارضی طور پر تبدیل کر دئیے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سینٹ سے شبلی فراز کی جگہ علی ظفر جوڈیشل کمشن اجلاس میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے، عمرایوب کی جگہ بیرسٹر گوہر یا لطیف کھوسہ میں سے کوئی ایک پارٹی کی نمائندگی کرے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے عمرایوب اور شبلی فراز پر بہت سے مقدمات ہیں اس لئے انہیں تبدیل کیا گیا، مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد عمر ایوب اور شبلی فراز ہی جوڈیشل کمشن میں پارٹی کے نمائندے ہوں گے۔