لاہور (نامہ نگار) سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو ہلاک ہو گئی۔ تفصیلات کیے مطابق مغلپورہ کے علاقے میں مبینہ طور پر شوہرجنید غلام فریدنے اپنی والدہ اور بہنوں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی انیقہ کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا،مگر وہ جانبر نہ ہو سکی اور اس نے دم توڑدیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
مغلپورہ میں والدہ اور بہنوں سے مل کر بیوی پر مبینہ تشدد‘ دم توڑ گئی
Dec 03, 2024