رینالہ خورد : کار الٹنے سے ڈپٹی سیکرٹری تعلیم سمیت 2افسر جاں بحق‘ایک زخمی  

Dec 03, 2024

رینالہ خورد‘سرگودھا(نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی) کار الٹنے سے پنجاب حکومت کے دو اعلی افسر جاں بحق اورایک شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ رینالہ خورد بائی پاس پر پیش آیا۔ بائی پاس نیشنل ہائی وے رینالہ خورد پر گزشتہ سے پیوستہ شب پنجاب کے دو اعلیٰ افسران کی کار تیز رفتاری کے باعث قلابازیاں کھاتی ہوئی کھائی میں جا گری ۔جس میں سوار ڈپٹی سیکرٹری تعلیم پنجاب مجاہد ظفر میکن اور سابق اے ڈی ایل آر رحیم یار خان جاں بحق جبکہ عثمان شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ کوٹ مومن ضلع کے گاؤں للیانی کے نوجوان سردار مجاہد ظفرمیکن کچھ عرصہ قبل اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور بنے اور گزشتہ دنوں ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب تعینات ہوئے جن کی چند ماہ بعد شادی طے تھی۔ جن کو نماز جنازہ ادا کر کے آہوں اور سسکیوں میں آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

مزیدخبریں